نقطہ نظر

مجموعی طور پر اس منصوبہ میں ان خدمات کے درمیان ہم آہنگی کی تجویز پیش کی گئی ہے جو دوہرے مشترکہ مفاد کے حصول کے لئے زبان اور ثقافت کے خیال کی بنیاد پر سماجی ثقافتی اور ماحولیاتی اقدامات کا نمونہ تیار کرتی ہیں: ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کی کھپت کو کم کرنا اور ری سائیکل کیے جانے والے  مواد کی شرح میں اضافہ کرنا۔

لسانی اور ثقافتی ثالثی

اس منصوبے میں لسانی اور ثقافتی ثالثی کا نقطہ نظر شامل ہے، نسلی کیٹرنگ سرگرمیوں کو پائیدار انتخاب میں کسی بھی رکاوٹ پر قابو پانے کی اجازت دینا اور یورپی سنگل یوز (واحد استعمال )پلاسٹک کی ہدایات (جو کچھ واحد استعمال کی پلاسٹک مصنوعات کے استعمال پر پابندی عائد کرتا ہے) کی تعمیل کے رجحان کو آسان بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کیٹرنگ خدمات کے لئے ضروری کچھ مصنوعات کی  خریداری کے لئے اچھے طریقوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

نگرانی اور شمولیت

حکمت عملی کا ایک اہم حصہ پابندی  سے مجوزہ تجربات کے بعد ڈیٹا اور معلومات اکٹھا کرنے کی نگرانی  کرناہے، معیاری اور مقداری تجزیہ کے ذریعے اور ریستوران کی اعلی سطح کی شمولیت کے ذریعے۔ یہ شمولیت ریستوران والوں کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، جو خود اس منصوبے کے دوران اور بعد میں تبدیلی کے نمائندہ بن سکتے ہیں۔

کثیر الجہتی

یہ منصوبہ  ا رکان کی کثرت کے اشتراک پر مبنی ہے تاکہ مقاصد کے حصول کے لئے ضروری تمام مہارتوں کی ضمانت دی جا سکے۔ درحقیقت اس میں ہر علاقے (برگامو، بریشیا اور میلان) سےایسے فاعل عناصر شامل ہیں جو لسانی ور ثقافتی ثالث ہیں جیسے(RUAHکوآپریٹو، ADL a Zavidovici ایسوسی ایشن  اور یونیورسٹی آف میلان کے لسانی اور ثقافتی ثالثی سائنسز کے محکمے) اور ایسے فاعل عناصر ہیں جو کیٹرنگ سرگرمیوں سے فضلہ جمع کرنے کا انتظام کرتے ہیں۔  (امسا، اپریکا). اس منصوبے کی مالی  معاونت فاؤنڈیشن Cariplo  نے منصو بہ پلاسٹک چیلنج    2020کے اندر  اور کمپوسٹایبل بائیو پلاسٹک کے شعبے کی ایک معروف کمپنی نووامونٹNovamont نے کی ہے۔